بالی ووڈ میں ڈیپ فیک ویڈیوز کے بڑھتے ہوئے واقعات نے اب پریانکا چوپڑا کو بھی اپنے نشانے پر لے لیا ۔
پچھلے کچھ دنوں سے بالی ووڈ اداکارائیں نامناسب جعلی ویڈیوز کی زد پر ہیں، پہلے رشمیکا مندانا اور کترینہ کیف کو نشانہ بنایا گیا پھر کاجول اور عالیہ بھٹ بھی اس سے اپنے آپ کو نہ بچا سکیں، اب تازہ ترین خبروں کے مطابق پریانکا چوپڑا کی جعلی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
دوسری بھارتی اداکاراوْں کی طرح پریانکا چوپڑا کی ویڈیو بھی مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
لیکن اس دفعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیو میں ان کے چہرے کی بجائے آواز تبدیل کر کے جعلی برانڈ کی مشہوری کی جا رہی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ جعلی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی سالانہ کمائی کے بارے میں بتاتے دکھایا گیا ہے، لیکن ابھی تک اداکارہ کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔