جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں، الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلیں گے۔
ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ مل کر ہم نے تحریک چلائی، انتخابات میں جانے کو ہروقت تیار ہیں مگر ڈی آئی خان اور لکی مروت میں کوئی پولیس نہیں۔ اس بد امنی کی صورت حال میں کیا انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے میں ہوا بھری گئی تھی جو اب ختم ہو گئی، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو بازو مروڑ کر تحریک انصاف میں شامل کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی پارٹی نہیں، ان کے انٹرا پارٹی الیکشن سے پتہ چل گیاہے ۔