FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

شادی تو ہوگئی لیکن دیکھ لیں بھولا نہیں میں، امام الحق کا بابر اعظم کو پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمیں امام الحق حالیہ دنوں میں شادی کرنے کے بعد بہت زیادہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
اسی سلسلے میں جمعرات کو امام الحق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم کو ایک پیغام دیا ہے کہ وہ کچھ ’بھولے‘ نہیں ہیں۔
امام الحق نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’شادی تو ہوگئی ہے لیکن دیکھ لو بھولا نہیں میں۔‘

پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے پیر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے دوست امام الحق کو شادی کی مبارک باد اور دعائیں دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’آج کے بعد مہربانی فرما کر کچھ وقت اپنے دوستوں کے ساتھ بھی گزارنے کی کوشش کرنا۔ بھول نہ جانا۔‘

پاکستانی اوپنر بلے بازامام الحق کی شادی گذشتہ ہفتے لاہور میں ہوئی۔ اُن کی اہلیہ انمول محمود پاکستانی نژاد ناویجیئن شہری ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »