اجزائے ترکیبی
چنے کی دال ایک کپ
چاول تین کپ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
دہی(پھینٹ لیں) ایک کپ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
پیاز(سلائس کاٹ لیں) چار عدد
ہرا دھنیا، پو دینہ کپ
ہری مرچیں چار عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچے
تیل ایک کپ
دودھ کپ
ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا
طریقہ
چنے کی دال کو آدھے گھنٹے تک پانی میں بھگو کر گلا لیں کہ دانے الگ الگ رہیں اس کے بعد دال کو کھُلی ڈش میں نکال لیں۔ دہی میں نمک اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر پھینٹ لیں۔ پیاز گرم تیل میں فرائی کر کے گولڈن براؤن کر کے تھوڑی پیاز گارنشنگ کے لئے نکال لیں۔ بقیہ پیاز کو تیل میں رہنے دیں اور ساتھ دال ڈال کر 2-3منٹ تک ساتے فرائی کر یں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں خوشبو آنے لگے تو ہلدی پاؤڈر، دہی، 2ہری مرچیں اور تھوڑا ساہرا دھنیا، پو دینہ مکس کر کے 5منٹ پکا کر اتار لیں۔چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر ایک کنی ابال لیں۔ ایک برتن میں تھوڑا سا تیل ڈال کر 3حصے چاول ڈال کر دال کی تہہ لگائیں تھوڑا گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک دیں، ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس تھوڑا سا ہرا دھنیا، پو دینہ ڈال کر بقیہ ایک حصہ چاول ڈال کر گرم مصالحہ پاؤڈر ہرا دھنیا، پو دینہ اور باقی بچی ہوئی دو ہری مرچیں کٹ لگاکر ڈال دیں اور آخر میں دودھ ڈال کر دم دے دیں۔ (اگر دال کو دودھ میں گلایا جائے تو ذائقہ اور بھی بہترین ہو جاتا ہے) گرما گرم قبولی کو تلی ہوئی ہری مرچوں یا بگھاربینگن کے ساتھ سرو کر یں۔