نجی ٹی وی” فوکس نیوز” کےمطابق سموگ میں کمی کی وجہ سے پنجاب حکومت نے سموگ کے حوالے سے لگائی گئی پابندیاں وقتی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بتایا گیا ہےکہ ریسٹورنٹس ، کاروباری ادارے کل معمول کے مطابق کھلا کریں گے، سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیاں 18 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ اب سے تمام تعلیمی ادارے بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔