ہمارےگھروں میں سردیوں کے موسم میں سردی سے زیادہ خشکی ہوتی ہے، ہر کوئی ضرورت سے زیادہ خشک ہوتی جلد سے پریشان ہے جبکہ اس وجہ سے کچھ لوگوں کی جلد سے تو خون بھی آنے لگتا ہے۔ ایسے میں سب سے زبردست جو چیز ہے وہ ہے ویزلین (پیٹرولیم جیلی)۔
لیکن آج ہم آپ کو پیٹرولیم جیلی یعنی ویزلین استعمال کرنے کی ایک مختلف ٹپ بتائیں گے، جس سے نہ صرف جلد کی خشکی ختم ہوجائے گی بلکہ آپ کی جلد نرم، ملائم، جوان اور خوبصورت نظر آئے گی۔
اسکن کی خشکی کے لیئے ویزلین میں کیا ملا کر لگائیں؟
٭ سب سے پہلے ایک چھوٹی پیالی میں 1 چمچ ویزلین اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا ملا کر اسے خوب مکس کرلیں۔
٭ اسکے بعد اس میں 1 چمچ دودھ شامل کر کے مزید مکس کریں، تا کہ وہ کریمی شکل میں آجائے۔
٭ اب رات کو سونے سے پہلے اسے ہاتھوں اور پیروں پر لگا کر تھوڑا مساج کریں اور اگلی صبح اٹھ کر دھو لیں۔
٭ اگر آپ اسے رات بھر لگا کے نہیں سونا چاہتے تو شام میں لگا کر پلاسٹک کے دستانے پہن لیں تا کہ نمی سے جلد نرم ہو سکے، پھر 4 سے 5 گھنٹوں کے بعد اسے دھو لیں۔
٭ اس کے استعمال سے آپ کی جلد کے مردہ خلیئے ختم ہوجائیں گے اور اسکن تر و تازہ اور ملائم ہوجائے گی۔