آرمی چیف جنرل عاصم منیرامریکا کے دورے پر روانہ
آرمی چیف جنرل عاصم منیرصاحب دورہ امریکا کیلئے روانہ ہوگئےہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوئے اور ان کا بطور آرمی چیف امریکاکا یہ پہلا دورہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایاکہ آرمی چیف امریکا کے دورے میں اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔