FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی، فی بیرل قیمت 76 ڈالرز کی سطح تک گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں دسمبر کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان نظر آ رہا ہے۔ فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 83 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گئی ہیں، گیس کی قیمت بھی 7 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آگئی ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی  ہے، تاہم گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاکستان کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی مد میں کسی قسم کا کوئی ریلیف  نہیں دیا گیا، لیکن اب پاکستان میں بھی یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے اپنے ردعمل میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں۔

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »