کراچی (فوکس نیوز)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔800 کے اضافے کے بعد اب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے تک ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2013 ڈالر فی اونس ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔