FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

چین میں کورونا جیسی ایک اور بیماری پھیلنے لگی

چین میں کورونا جیسی ایک اور بیماری پھیلنے لگی ہے جس میں مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی فوکس نیوز کےمطابق چینی حکومت نے عجیب و غریب مرض سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے جس کی علامات کورونا اور انفلوئنزا جیسی ہی ہیں۔ مرض اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چینی حکومت سے مریضوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ 

چینی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہےکہ اس بیماری کے پھیلاو سے حکام نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ عوام کو پرہجوم مقامات اور ہسپتالوں میں طویل انتظار کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئ ہیں تاہم کورونا جیسا لاک ڈاون ابھی نہیں لگایا گیا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »