اسلام آباد ( فوکس نیوز ) پاکستان کو رہائش کرنے کے لیے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ سٹیٹسٹکس نامی ویب سائٹ کی جانب سے پاکستان کو رہائش کے لحاظ سے دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے بتایا ہے کہ 139ممالک کی لسٹ میں پاکستان رہائش کے اعتبار سے سستے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے، پاکستان کے بعد مصر رہائش کے لیے دوسرا سستا ترین ملک ہے جب کہ بھارت کا اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے اور لسٹ میں نائجیریا، لیبیا، شام اور کینیا جیسے ممالک کو بھی رہائش کے لیے پاکستان سے مہنگا ملک کہا گیا
علاوہ ازیں رواں برس مارچ میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس نمبیو ڈاٹ کام نے بھی پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک قرار دیا تھا