FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق متنازع فیصلے کو چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق متنازع فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی بھی کبھی بھی مائنس نہیں کر سکتا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی طے کرے گی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی لیڈر شپ اور کارکن جیل میں ہیں یا روپوش ہیں، ان حالات میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بالکل درست نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی الیکشن لڑانے پرابھی غور کریں گے۔

یاد رہے کہ کل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن صاف شفاف نہیں تھے ایسے انتخابات کو قبول نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ورنہ انہیں انتخابی نشان نہیں ملے گا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »