بیٹیوں کو سب سے بڑا سہارا، سب سے بڑا سایہ ان کا باپ کی صورت میں ہی ملتا ہے۔ باپ کتنا بھی مجبور ہی کیوں نہ ہو جائے وہ بیٹی کے لیے اپنے قدم کبھی نہیں روکنے کی کوشش نہیں کرتا- ایک واقعہ پچھلے سال بہت وائرل ہوا جس میں بیٹی نے والدین سے ملاقات سے بھی انکارکر دیا تھا-لیکن باپ نے بیٹی کو ظالموں کی قید سے نکال باہر کیا اور ایک ایسی ناقابلِ یقین جنگ لڑی کہ ہر بیٹی کے والد کے لیے بے مسل مثال بن گئے۔
مہدی علی کاظمی اور ان کی بڑی بیٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے والد اپنی بیٹی اور ساری فیملی کے ہمراہ موجود ہیں اور ایک ساتھ سب خوش و خُرم اور مطمئن بھی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر سب ہی مہدی کاظمی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور ان کی جدوجہد کو سرہا رہے ہیں کہ باپ ہو تو ایسا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ باپ واقعی قابلِ تحسین و داد ہے جس کو بیٹی نے ٹھکرایا، لیکن باپ نے پھر بھی اپنایا۔ اس باپ کو سلام ہے جو ظالموں کے منہ سے بیٹی کو بچا لا یا۔ اللہ ان کے گھر کی رحمت کو خوش رکھے اور گھر میں محفوظ بھی۔