FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کاامکان،پولٹری ایسوسی ایشنز کا غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی(فوکس نیوز)راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولٹری ایسوسی ایشنز نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل “فوکس نیوز” کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن نے راولپنڈی ، اسلام آباد میں چکن کی سپلائی مکمل طور پر روک دی،پولٹری ریٹیلرز اور پولٹری سپلائرز کی ہڑتال کے باعث چکن کی بہت زیادہ قلت ہو گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھر میں چکن کی یکساں قیمتیں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ راولپنڈی میں فارمنگ نہ ہونے سے باقی اضلاع سے زیادہ اخراجات ہیں،انتظامیہ یکساں قیمتوں کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے،1کلو مرغی پر 4ے 5 روپے منافع مانگ رہے ہیں،مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے اجناس اور فیڈ سستی کرنی پڑے گی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »