FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

عمران خان عدالت کے لاڈلے قرار، جیل سہولیات کا عام شہری تصور نہیں کرسکتا: سرفراز بگٹی

برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئ انٹرویو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولتوں کا عام شہری تصور بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنائے گئے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے اور تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نا اہل قرار دیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فیور نہیں دیا جارہا ہے، حکومت کے لیے نواز شریف اور بلاول بھٹو ایک جیسے ہیں اور دونوں قابل احترام ہیں جب کہ انتخابات سے متعلق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،۔

نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ابھی تک تقریباً 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس لوٹ چکے ہیں، یہ عمل ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا، واپس لوٹنے والوں میں 99 فیصد سے زیادہ تعداد افغان تارکین وطن کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں افسوسناک واقعات میں ’را‘ کا کردار رہتا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کی فالٹ لائنز میں ملک مخالف ایجنسیاں ہمیشہ اضافہ کرنےکی کوشش کرتی رہتی ہیں جب کہ گلگت بلتستان، جڑانوالہ اور دیگر جگہوں پر سازش کے تانے بانے کہیں اور ہی جا کر ملتے ہیں، ہم بدقسمت لوگ ہیں کہ ہم اس بہکاوے میں آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر عدالت کا نگران وزیر اعظم کو بلانا مناسب عمل نہیں ہے، پاکستان میں لاپتا افراد کی تعداد خطے میں سب سے کم ہے اور لاپتا افراد کا معاملہ ملک کے خلاف پروپیگنڈے کا ہتھکنڈا بن چکا ہے، جتنے لاپتہ افراد کی لسٹ دی جاتی رہی ہیں ان میں سے 78 فیصد کیسز حل ہو چکے ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »