چئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے بعد پاکستان کی ماضی کی مشہورو معروف اداکارہ ’ حاجرہ خان‘ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر اپنی کتاب میں سنگین اور شرمناک الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے لیکن اس میں اہم ترین چیز یہ ہے کہ یہ کتاب انہوں نے 2014 میں لکھی تھی جب وہ وزیراعظم نہیں بنے تھے اور ابھی ایسا کوئی تاثر بھی پیدا نہیں تھا ۔
انہوں نے کہا عمران خا ن نے ان کا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا اور جب انہیں محسوس ہونے لگا کہ میں کچھ بول نہ دوں تو پھر مجھ کو پاکستان سے نکلوا دیا ۔ انہوں نے اپنے عمران خان کیلئے مبینہ طور پر ’ دجال ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا اور انہیں رانگ نمبر بھی قراردے دیا ۔
اب اداکارہ حاجرہ خان اس کتاب کو دوبارہ مکمل تفصیل کے ساتھ پاکستان میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل امریکہ میں جب یہ کتاب 2014 میں شائع کی تھی تو اس میں سے بہت ساری چیزیں نکال دی گئیں تھیں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکیں تھیں کیونکہ وہ بہت خوفزدہ تھیں۔