FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

خواجہ سراؤں نے کراچی میں ’’مورت مارچ‘‘ میں اپنے مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا

خواجہ سراؤں نے کراچی میں ’’مورت مارچ‘‘ میں اپنے مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی پریس کلب میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی کرنے والی بندیا رانا، ڈاکٹر میرب اعوان اور  شہزادی رائے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی

اس موقع پر بندیا رانا کا کہنا تھا کہ نادرا نے ایکس کارڈ بنانا روک دیے، جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا اس کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر میرب نے کہا کہ19 نومبر تین بجے سے چھ بجے تک فریئیر ہال میں مورت مارچ کیا جا رہا ہے،اس سال دوسرا مورت مارچ نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات مورت مارچ میں رکھیں گے، خواجہ سرا آج بھی ناچ گانا کر کے اپنا گزارہ کرتے ہیں، آنے والے پڑھے لکھے خواجہ سرا کو نوکریاں دی جائیں

خواجہ سراؤں نے کراچی میں ’’مورت مارچ‘‘ میں اپنے مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی پریس کلب میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی کرنے والی بندیا رانا، ڈاکٹر میرب اعوان اور شہزادی رائے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ خواجہ سراؤں کی جانب سے 19 نومبر کو کراچی میں فرئیر ہال میں ’’مورت مارچ‘‘ منعقد ہوگا۔ جس وہ اپنے مطالبات پیش کریں گے۔ دوران پریس کانفرنس شرکا نے کہا کہ ہمیں خاندانی وراثت میں حصہ نہیں ملتا اگر کوئی خواجہ سرا مانگیں تو اس کو مبینہ طور پر خاندان کے لوگ قتل کردیتے ہیں، نادرا ہمارے ایکس شناختی کارڈ جاری نہیں کررہا ہے اس لیے اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پرآواز بلند کریں گے۔شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر بہت سارے خواجہ سرا قتل کر دیے جاتے ہیں، ہم اس ڈر سے جائیداد میں حصہ نہیں مانگتے، ہماری شناخت کا حق ہم سے چھینا جا رہا ہے جبکہ ہمیں سرکاری ملازمتیں نہیں دی جاتی، سرکار کو چاہیے ایسی پالیسیز کو یکسر ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ کوٹے کا اعلان تو کر دیا لیکن عمل کون کریگا ایک خواجہ سرا کو بھی سرکاری ملازمت نہیں دی گئی، کوئی بھی مالک مکان ہمیں گھر نہیں دیتا اور اگر دے تو بہت مہنگا دیتا ہے۔

اس موقع پر بندیا رانا کا کہنا تھا کہ نادرا نے ایکس کارڈ بنانا روک دیے، جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا اس کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر میرب نے کہا کہ19 نومبر تین بجے سے چھ بجے تک فریئیر ہال میں مورت مارچ کیا جا رہا ہے،اس سال دوسرا مورت مارچ نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات مورت مارچ میں رکھیں گے، خواجہ سرا آج بھی ناچ گانا کر کے اپنا گزارہ کرتے ہیں، آنے والے پڑھے لکھے خواجہ سرا کو نوکریاں دی جائیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »