اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے اپنے60سال مکمل ہونے پرالیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا بڑااعلان کردیا۔
اٹلس ہونڈا کے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل ہونے کے موقع پر شیخوپورہ فیکٹری میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آیوما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی اور دیگر نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی۔ ابے نوریاکی نےاپنے خطاب میں کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ بھی کیا۔