امریکہ میں ایک میاں بیوی کو اپنے بیڈروم سے عجیب قسم کی بُو آرہی تھی، جسے وہ سیوریج کے کسی پائپ کی بدبو خیال کر رہے تھے تاہم بیوی نے ایک دن اس حوالے سے انٹرنیٹ صارفین سے استفسار کیا تو لوگوں نے ایسا انکشاف کیا کہ سن کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کلاﺅڈیا اینڈرسن نامی یہ لڑکی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بتاتی ہے کہ جسے وہ سیوریج کی بدبو سمجھ رہے تھے وہ دراصل بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آ رہی تھی۔
کلاﺅڈیا کہتی ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کے کہنے پر اس نے اپنے سسر کو گھر بلایا جو الیکٹریشن ہیں۔ انہوں نے آ کر چیک کیا تو ایک جگہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بجلی کے تار کا پلاسٹک پگھل رہا تھا، جس سے بُو اٹھ رہی تھی۔ کلاﺅڈیا کے سسر نے بتایا کہ اس شارٹ سرکٹ سے کسی بھی وقت کمرے میں آگ لگ سکتی تھی۔کلاﺅڈیا اپنی ویڈیو میں لوگوں کو نصیحت کرتی ہے کہ جس کسی کے گھر میں اس طرح کی بُو ہو وہ فوری طور پر الیکٹریشن کو بلائے ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔