FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

وزیراعظم کے آصف زرداری اور فضل الرحمن سے رابطے،سیاسی صورتحال پر صلاح و مشورے

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ ن نوازشریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تینوں رہنماؤں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ ان رابطوں میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال ایم کیو ایم کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ عوامی مسائل کے حل اور پنجاب کی تازہ ترین صورتحال، وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع اعتماد کے ووٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا مشورہ دیدیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو اہم حکومتی فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔نوازشریف نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو تیز کیا جائے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »