FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

نمک کا زیادہ استعمال انسان کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟

سوڈیم ہر انسان کی خوراک کا لازمی حصہ ہے۔ یہ انسانی جسم میں پانی کی سطح کے صحیح توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق تاہم پانی کی سطح کا صحیح توازن ایک پچیدہ معاملہ ہے، کیونکہ نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھا دیتا ہے۔بلڈ پریشر کا زیادہ بڑھنا انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے اور اس سے ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے۔
اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ نمک، جسے سوڈیم بھی کہا جاتا ہے، کا زیادہ استعمال صحت کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے۔آپ کے خون میں بہت زیادہ نمک پانی کو بڑھاتا ہے، جو خون کی نالیوں میں خون کی مجموعی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے کیونکہ خون کی نالیوں میں خون کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر خون کی نالیوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جو خون کے بہاؤ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ اس سے دل کو پورے جسم میں خون پہنچانے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جو اسے ختم کر دیتا ہے۔
اس کے ساتھ جسم میں بہت زیادہ پانی پیٹ میں گیس اور موٹاپے کا سبب بھی بنتا ہے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »