پولیس نے منگل کو تصدیق کی کہ دہشت گردوں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو اہلکاروں کو اس وقت شہید کر دیا جب وہ خانیوال کے قریب ایک مقامی ہوٹل میں موجود تھے۔
جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے آئی جی پی) صاحبزادہ شہزاد سلطان نے ایک بیان میں کہا: “یہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔”