بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک نہیں چاہتا، افغانستان دنیا میں دہشتگردی کا مرکز بن جائے، خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے، تحریک طالبان افغانستان نے دوحہ معاہدے میں افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کی ذمہ داری لی تھی، طالبان کو دنیا سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہونگے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی پاکستانی شہری دہشتگردی کا شکار نہ ہو، نہ ہی کوئی افغان یا بھارتی شہری اس کا شکار بنے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ہے، ان سے ہمیں بات چیت کرنی ہوگی۔