FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی اطلاعات کو قیاس آرائی قرار دے دیا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 جنوری کو وطن واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات پر میاں نواز شریف سے رابطہ کیا،نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی،عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات محض قیاس آرائی ہے، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »