FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

20 سالہ دلہن نے 52 برس کے دولہے کو چونا لگادیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایک شخص کو ادھیڑ عمری میں نوعمر لڑکی کے ساتھ شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ دلہن جمع پونجی لوٹ کر فرار ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی 52سالہ بشیر احمد نے 20سالہ عائشہ نامی لڑکی کے ساتھ شادی کی تھی جو گھر سے 10لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر بھاگ گئی۔

پولیس کے مطابق کے مطابق بشیر احمد اور عائشہ کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ یہ بشیر احمد کی تیسری شادی تھی۔ لٹنے کے بعد بھی بشیر احمد نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔ یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر پولیس نے نوٹس لیا اور تحقیقات شروع کیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ عائشہ کے خلاف دفعات 406اور 420کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »