FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بلاول بھٹو کی ایمل ولی کو دھمکیوں کی مذمت، ہر ممکن تعاون کی یقیندہانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اے این پی رہنما ایمل ولی خان کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اے این پی کے رہنما کو دھمکی آمیز ٹیلی فونک کالز دہشت گردی ہے اور دہشت گردوں کو کسی بھی جمہوری سیاسی رہنما، کارکن یا عام آدمی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنے دوٹوک مؤقف کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت لائیں اور ایمل ولی خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

6 thoughts on “بلاول بھٹو کی ایمل ولی کو دھمکیوں کی مذمت، ہر ممکن تعاون کی یقیندہانی

  1. This is the right blog for anyone who wants to find out about this topic. You realize so much its almost hard to argue with you (not that I actually would want…HaHa). You definitely put a new spin on a topic thats been written about for years. Great stuff, just great!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »