FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ضبطگی کیس کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کو جاری کردہ نوٹس قانون کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن میں گواہان پیش کرنے کی درخواست دے دی اور کہا کہ وہ گواہان کو طلب کرکے جرح کرنا چاہتے ہیں، قانون کے مطابق سماعت کے بغیر شوکاز نوٹس پر فیصلہ نہیں ہو سکتا۔

اس پر ایڈیشنل ڈی جی لاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے تمام ممنوعہ فنڈنگ تسلیم کی ہے، لہذا تحریک انصاف کے اعتراضات خارج کرتے ہوئے کمیشن کارروائی آگے بڑھائے، دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »