چیئرمین تحریک انصاف کو سارا حساب دینا پڑے گا،پی ٹی آئی حکومت کے فیصلوں کا بوجھ موجودہ حکومت کو اٹھانا پڑا،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
لاہور (فوکس نیوز ۔ 15 نومبر2022ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے ملک کو بد نام کیا،چیئرمین تحریک انصاف کا مقصد صرف اقتدار ہے۔عمران خان آنے والے دنوں میں مزید بے نقاب ہوں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کو سارا حساب دینا پڑے گا،پی ٹی آئی کے حکومت کے فیصلوں کا بوجھ موجودہ حکومت کو اٹھانا پڑا،ملک میں مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے۔
جبکہ احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی،شہباز شریف اور حمزہ کی جانب سے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرا دئیے گئے۔عدالت نے اظہار برہمی کیا کہ گواہ 20 مرتبہ آ چکے ہیں لیکن بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔
آخری موقع دیتے ہیں،آئندہ سماعت پر لازمی بیان ریکاڈ کیا جائے گا۔عدالت نے سماعت 25 نوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے دائرہ اختیار ختم ہونے پر رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا دیا تھا،وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا گیا،عدالت نے قرار دیا ہے کہ رمضان شوگز ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائر اختیار میں نہیں آتا۔عدالت نے نئی نیب ترامیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا،احتساب عدالت نے نیب آرڈیننس 2022 کے تحت فیصلہ سنایا، اور قرار دیا کہ 50 کروڑ سے کم کا کرپشن کیس احتساب عدالت کے دائر اختیار میں نہیں آتا،شہباز شریف کے وکیل نے آج ہی دائر اختیارات پر دلائل دئیے،وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں،عدالت نے بریت کی درخواست پرایف آئی اے سے جواب طلب کیا۔