سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے،قاتلانہ حملے کا ملزم بیان ایسے دے رہا ہے جیسے اسٹوڈیو میں بیٹھا ہے،سابق وزیر داخلہ
ہے،سابق وزیر داخل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 05 نومبر2022ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی میں اضافہ کرا دیا ہے۔عمران خان کا مرکزی ملزم وڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس نہیں اسٹوڈیومیں بیٹھا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ٹویٹر پر پر کہا کہ سیاست کا پریشرککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔حکومت پاک فوج اورعوام کولڑوانا چاہتی ہے جس ملک کا وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کسی ایک بندے کا کام نہیں ہے،جو بیان دکھایا جارہا ہے شک ہے وہ اصل ملزم نہیں۔کہا جا رہا ہے کہ تفتیش کریں گے،کیا بے نظیر قتل کیس کی تفتیش کی گئی؟ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،ہماری تاریخ ہے ظلم کے خلاف امن کیلئے آواز اٹھائی،رانا ثناء اللہ ملک کو تباہی کی طرف لیکر جا رہا ہے،جبکہ ملک کو اس وقت شدید خطرات کا سامنا ہے۔
ہم کرپٹ اور جمہوریت دشمنوں کا سیاسی جنازہ نکال دیں گے،ہر ملک کی جانب سے عمران خان پر حملے کی مذمت کی گئی،ملزم کی ویڈیو اور رانا ثناء اللہ کا بیان چلا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائیں،یہ لوگ نہیں کرا رہے،13جماعتیں ناکام ہوگئی ہیں۔مصنوعی ڈالر کی قدر میں کمی کرکے اسحاق ڈار مذاق بنا رہے ہیں،پیٹرول کی قیمتو ں میں اضافہ کیا جائے گا اور مہنگائی بھی بڑھ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی سردی شروع نہیں ہوئی،گیس ہے نہیں اور ایل این جی مہنگی کر دی گئی۔ اہم تعیناتی سے پہلے عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے۔ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہو گئی ہے،عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اورمقامی سازش ہے۔