FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

پی ٹی آئی نے نئے شیڈول میں صرف جہلم تک کا پلان جاری کیا ہے

لاہور ( فوکس نیوز۔ 01 نومبر 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے نئے شیڈول میں جہلم تک کا پلان جاری کیا ہے، جس کے تحت تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا جب کہ عمران خان آج چن دا قلعہ سے مارچ شروع کرکے گوندالا والا باغ پر ختم کریں گے، لانگ مارچ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا۔
بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز لانگ مارچ کی طرف سے وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا، جمعے کو لانگ مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ پہنچے گا، ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا، اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم تک کا سفر طے کرے گا۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد پہنچنے کا متبادل پلان بناکر دے دیا، عمران خان نے جو جو جدوجہد کی قوم بیدار ہو چکی ہے، عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ وہ تیار ہیں، ایک دم سے نہیں کہہ سکتے کہ کیا منصوبہ ہے، دو آپشن تھے جلدی کر کے جمعے تک اسلام آباد پہنچیں یا دن زیادہ لگتے ہیں تو لگ جائیں، صورتحال دیکھ کرہی حکمت عملی طے ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں 200لوگ نکل رہے ہیں ،دوسری طرف عدالت سے رجوع کرلیا، اگر 200 لوگ نکل رہے ہوتے تو اسلام آبادکو کنٹینرز سے بند نہ کر دیا جاتا، حکمرانوں کو نظر آرہا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں، عمران خان میں عوام کو موبلائز کرنے کی صلاحیت ہے، جتنی بھی طاقت استعمال کر لیں ذہنوں کو تبدیل نہیں کر سکتے، جس دن عمران خان اسلام آباد پہنچے گا، اس دن عوام کا سمندر ہوگا، نوازشریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ جی ٹی روڈ بدل چکی ہے، یہ وہ جی ٹی روڈ نہیں جو آپ چھوڑ کر گئے تھے، کوئی لندن امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے اسی عوام سے ووٹ لیتے ہیں اسی کو جتھے کہتے ہیں، جو غلطی سے وزیر اعظم بن گئے ،ان کو خود یقین نہیں کہ وہ اس عہدے پرہیں، ہمارے ملک میں جمہوری نظام صرف کاغذ پر ہے، ہم پہل نہیں کریں گے ،یہ حکومت بیرونی مداخلت سے آئی، ملک جن حالات سے آج گزر رہاہے اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا، فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں مداخلت کی بات تسلیم ہوئی تھی، افواج پاکستان کی ملک کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملکی ادارے اسلحہ سے مضبوط نہیں ہوتے مضبوط قوم پیچھے ہوتی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد طریقہ الیکشن ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »