شہباز شریف کی دو روز سے طبیعت ناساز تھی،وزیراعظم نے آج ڈاکٹر کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کرایا،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (فوکس نیوز۔ 15 نومبر2022ء) وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے،شہباز شریف کی دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔وزیراعظم نے ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کرایا۔ مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر عوام اور کارکنوں سے وزیراعظم شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہوئی تھی۔وزیراعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا سا بخار محسوس ہوا۔طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے وزیراعظم کو سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا۔
۔وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے طویل مشاورت کی،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میرٹ کو ترجیح دی جائے گی،نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے اور آئین کے مطابق طے ہو گا۔جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لندن میں جو تماشا ہورہا ہے وہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں ہے،نوازشریف نے زندگی میں میرٹ پر کام نہیں کیا،فائدے کیلئے رشتہ داروں کو بھی اوپر لے آتا ہے۔1993میں مجرموں کو پیسے لے کرپولیس میں بھرتی کیا گیا، یہ چوری کرنے کیلئے انصاف قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔
انہوں نے ویڈیولنک پر گجرات میں جی ٹی ایس چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اخلاقیات کی وجہ سے اوپر آتی ہے لیکن یہاں اخلاقیات کا قتل ہورہا ہے کہ ایک مفرور آدمی ملک کے فیصلے کررہا ہے، جب ایسا ہوگا تو پھر کون چوری کو برا سمجھے گا؟ پھر کون محنت کرے،کیوں تعلیم حاصل کرے، وہ چوری کرے پیسے بنا لے۔ انکا کہنا تھا کہ قوم کو کیا پیغام جارہا ہے کہ جو مجرم ہے۔