FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف

شان مسعود اور افتخار احمد کی ذمہ درانہ بیٹنگ، نصف سنچریاں سکور کیں

میلبورن (فوکس نیوز ۔ 23 اکتوبر 2022ء ) روایتی حریف بھارت کے ساتھ آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کو اننگز کے آغاز پر ہی بڑا دھچکا لگا جب کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کو دوسرا نقصان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں بھی ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا، وہ اننگز کے چوتھے اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام پر 62 رنز بنالیے جب کہ گیاروہ اوور پاکستان کے لیے کچھ بہتر ثابت ہوا جہاں افتخار احمد نے 6 رنز کے لیے گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینک دیا۔

12 ویں اوور میں افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کا سلسہ جاری رکھا اور 3 فلک شگاف چھکے لگائے، وہ 34 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد نائب کپتان شاداب خان بیٹنگ کرنے آئے اور 6 گیندوں کا سامنا کے بعد صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد حیدر علی آئے جو 4 گیندوں پر صرف 2 رنز ہی بناسکے، دونوں بلے بازوں کو ہارڈک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ محمد نواز بھی ہارڈ پانڈیا کا نشانہ بنے، انہوں نے 6 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 رنز بنائے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پچ بولنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے، میچ کی بہت اچھی تیاری کی ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو باؤلنگ ہی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، ہم چھ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں۔ پاکستانی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہارڈک پانڈیا، دنیش کارتک، ایکسر پٹیل، روی ایشون، محمد شامی، بھونیشور کمار، اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »