FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

آسٹریلوی ٹیم کے واحد وکٹ کیپر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

میتھیو ویڈ کو فوری طور پر سکواڈ سے علیحدہ کرکے آئسولیٹ کردیا

میلبورن (فوکس نیوز ۔ 27 اکتوبر 2022ء ) ٹی20 ورلڈکپ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں 34 سالہ میتھیو ویڈ واحد وکٹ کیپر بیٹر ہیں، ان کی عدم موجودگی میں اب اوپنر ڈیوڈ وارنر کے وکٹوں کے پیھچے ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ورلڈکپ قوانین کے مطابق کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو کھلاڑی بھی ٹیم کے ساتھ ٹریول کرنے کے ساتھ میدان میں بھی اتر سکتا ہے، ویڈ بھی اس حوالے سے پرامید ہیں کہ وہ کھیل سکیں گے۔ ٹیم منجمنٹ اپنے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میچ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کرے گی۔ قبل ازیں لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا بھی کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آیاتھا تاہم انہیں سری لنکا کے خلاف میچ نہیں کھلایا گیا تھا تاہم کل انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »