FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل

مڈل آرڈر بلے باز نے آخری مرتبہ 2019 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی

لاہور (فوکس نیوز ۔ 24 اکتوبر 2022ء ) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ عمر اکمل نے تصویر کے ساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

https://twitter.com/Umar96Akmal/status/1584246388413853696?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584246388413853696%7Ctwgr%5Eec66883f925a498e666aa0149fb0461b605dc798%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-10-24%2Fnews-3327258.html

سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 32 سالہ عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ مارچ 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں ون ڈے جبکہ آخری ٹی 20 لاہور میں اکتوبر 2019ء میں ہی سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »