اگر کپتان کو سمجھ نہیں آرہا ہے اس وقت تک یہ لگ رہا ہے کہ کپتان غلط فیصلہ لے رہا ہے تو پھر آپ جاکر اسے بتا سکتے ہیں کہ وہ غلط جا رہے ہیں: سابق قومی کپتان
لاہور (فوکس نیوز ۔ 27 اکتوبر 2022ء ) پاکستان نے گزشتہ اتوار کو بھارت کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بلاک بسٹر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے میچ میں شکست کا سامنہ کیا۔ پاکستان کی بولنگ نے خوب کوشش کی لیکن ویرات کوہلی کی ماسٹر کلاس کے ذریعے بھارت کے حصے میں جیت آئی۔ قسمت بدلنے کے لیے صرف دو گیندیں اور ڈرامے سے بھرے آخری اوور میں ہندوستان نے چار وکٹوں سے جیت حاصل کی۔
اس شکست کے بعد، پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سابق کپتان سلیم ملک نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جن کا خیال ہے کہ اگر 28 سالہ کھلاڑی ایک ہی غلطی کو بار بار دہراتے ہیں تو انہیں کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ یہ پریشر والی صورتحال اور ایسے وقت میں اہم سینئر کھلاڑی کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔
اگر کپتان کو سمجھ نہیں آرہا ہے اس وقت تک یہ لگ رہا ہے کہ کپتان غلط فیصلہ لے رہا ہے تو پھر آپ جاکر اسے بتا سکتے ہیں کہ وہ غلط جا رہے ہیں۔
اسلئے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ فاسٹ باؤلر کے ساتھ سینئر بندہ کھڑا ہونا چاہیئے جو اسے بتائے گا۔ اتنے سالوں کے بعد بھی آگر آپ کو کپتانی نہی آتی پھر آپ کو چھوڑ دینا چائیے۔ اگر وہی غلطیاں بار بار کر رہے ہیں تو بہترین ہے کہ کپتانی نہیں کرنی چائیے، بہت سارے لوگوں نے کپتانی چھوڑی ہے۔