FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

Loading live currency rates...

فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

رپورٹ کے مطابق آج کراچی سٹی کورٹ میں فیملی عدالت شرقی کے روبرو اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں فریقین کے وکلا کی جانب سے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اداکار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میں بچوں کا خرچ ادا کررہا ہوں اور کرنے کیلئے تیار ہو۔ بچوں سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں بچوں سے ملنا میرا حق ہے اور یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »