FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پنجاب حکومت نے گندم کی کمی پر وفاق کو پھر مراسلہ لکھ دیا

وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الٰہی نے 10 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد (فوکس نیوز ۔ 20 اکتوبر 2022ء) پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کر دیا جبکہ مراسلے میں پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اورپاسکو کو ہدایات جاری کی جائیں اور بقیہ گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے،پنجاب میں گندم کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے گندم کے معاملے پر وفاق کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب کے لوگوں پرظلم کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کردیا اور ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے،امید ہے وفاق کو وزیراعلٰی پنجاب کے خط سے بہتراحساس ہوگا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت گندم کے معاملے پر پہلا مراسلہ 18جون،دوسرا 19 ستمبر اور تیسرا 4 اکتوبر کو متعلقہ اداروں کو لکھ چکی ہے جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی کئی بار میڈیا سے گفتگو میں گندم کے معاملے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں،انکا کہنا تھا کہ وفاق نے تمام صوبوں کو گندم دے دی،سندھ سمیت دیگر صوبوں کو گندم دی تو پنجاب میں گندم دینے میں کیا تکلیف ہے،ہم نے کہا پیسے نہ دیں صرف اجازت دے دیں،گندم خود منگوا لیں گے لیکن اجازت بھی نہیں دے جا رہی جس پر ن لیگ کی دشمنی واضح ہو گئی۔
وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاق نے پنجاب کے 170 ارب روپے بھی نہیں دئیے۔ہو سکتا ہے کہ وفاق سے پیسے لینے کیلئے سپریم کورٹ جائیں، پنجاب میں ووٹ مانگنے آتے ہیں انکو شرم آنی چاہیے،ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے اور سمجھ آئے گی بھی نہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »