FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عزم

اس بات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں، ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے گی، مضبوط معیشت کے بغیر سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔

پاکستانی سفارت خانے کی ظہرانے کی تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔

جہاں وہ اب تک امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور نائب وزیرِ خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کر چکے ہیں۔

امریکا میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »