حال ہی میں عدنان صدیقی کا ریئلٹی شو تماشہ کا اختتام ہوا ۔ ادھر تماشہ کا ختم ہوا اور یہاں بھارت میں یکم اکتوبر سے بگ باس سیزن 16 کا آغاز ہوا ۔ اب عدنان صدیقی جو کہ تماشہ کے میزبان رہے ، انہوں نے بگ باس سیزن 16 میں سلمان خان کے بگ باس 16 کی ایک جھلک شیئر کی۔ عدنان صدیقی نے کیپشن دیا کہ سلمان خان نے ان کی طرح پہلی مرتبہ بگ باس ہاوس میں شرکا کے ساتھ ڈنر کیا ، جیسا کہ وہ تماشہ میں کرتے تھے۔
ساتھ ہی انسٹا پوسٹ پر عدنان صدیقی نے یہ پوسٹ پر عدنان صدیقی نے لکھا کہ انہوں نے اپنا کیس ناقدین اور دوستوں پر چھوڑ دیا ۔
عدنان صدیقی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں ۔
ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان صرف ویک اینڈ پر ایسا کررہا ہے۔ آپ ایسا روزآنہ کرتے بلکہ دن میں دو تین مرتبہ ، یہ کچھ عجیب تھا