FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

موبائل فونز کی درآمد میں 68 فیصد کمی تشویشناک ہے،فواد چوہدری

 حکومت عقل سے کام لے اور موبائل فونز پر ٹیکس کو مناسب کرے،موبائل فونز کی درآمد میں کمی ہمیں متاثر کرے گی،رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد (فوکس نیوز۔ 20 اکتوبر 2022ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی درآمد میں 68 فیصد کمی تشویشناک ہے،موبائل فونز کی درآمد میں کمی کی بنیادی وجہ ٹیکس کی بھرمار ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ موبائل فون کمیونیکیشن معیشت کے اہم ترین ستونوں میں ایک ہے، حکومت عقل سے کام لے اور موبائل فون پر ٹیکس کو مناسب کرے،موبائل فونز کی درآمد میں بڑی کمی ہمیں شدید متاثر کرے گی۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1582956682417623041?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1582956682417623041%7Ctwgr%5E6ec62f79c1ea9226c116c7f3c61be606e75d6bc0%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-10-20%2Fnews-3323215.html

واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دعویٰ تھا بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی،پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 ہفتوں میں فیصلے ہوجائیں گے کہ ہمیں کہاں جانا ہے، عمران خان کو فکر ہے 5 لاکھ لوگ باہر آگئے تو کون کنٹرول کرے گا؟ کنٹینرز ہوں یا اسلام آباد پولیس لاکھوں افراد کو کیسے روکیں گے؟ہمارا مقصد مارچ میں امن قائم رکھنا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ پاکستان کی سیاست کا تعین کرے گا، لانگ مارچ ہوگا اور فیصلہ کرے گا پاکستان نے کس طرح آگے بڑھنا ہے، اسٹیبلشمنٹ ، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کوتھوڑا سا راستہ نکال کر مل بیٹھ کر بات کریں گے اور بات اسی طرف جانی ہے۔
اصل مسئلہ حکومتی جماعتوں کا ہے ان کو لگتا ہے اگر الیکشن ہوئے تو ہار جائیں گے، لیکن یہ احمقانہ سوچ ہے، کیونکہ حکومت نے عدم اعتماد کے بعد الیکشن نہیں کرایا اس کا نقصان ہوا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا تب بھی الیکشن نہیں کرایا، اس کا نقصان ہوا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »