FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ عوام کے لیے کام ہو رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب متاثرین کو سہولیات دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ حکومت سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں جس پر سندھ حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

سپریم کورٹ نے پی ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے بھی جواب طلب کرلیا اور کہا کہ سیلاب انتظامی اختیارات کا نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، سندھ ہائی کورٹ نے عوامی مفاد میں احکامات جاری کیے تھے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »