غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے اپنے فوجی کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر انٹرنیٹ پر صارفین دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جس فوجی کی تصویر جاری کی گئی اسے رواں سال یوکرین کے شہر ماریوپول میں پکڑا گیا تھا۔
یوکرین کے فوجی کے ہاتھ اور چہرے پر زخموں کے نشانات ہیں۔
اپنے بھائی پر ہونے والے تشدد سے متعلق فوجی کی بہن نے بتایا کہ ان کے بھائی کے ایک ہاتھ میں 4 سینٹی میٹر کی ہڈی موجود نہیں۔ بھائی پر قید کے دوران بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے بھائی کا اس وقت آپریشن نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان کا وزن انتہائی کم ہے، ایسا کرنے کی صورت میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فوجی کی بہن کو مطلع کردیا گیا ہے کہ ان کا بھائی یوکرین کے دارالحکومت کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جنگ کے دوران پکڑے جانے والے 205 یوکرینی افراد کو رہا کیاگیا تھا جن میں یہ فوجی بھی شامل تھا۔