FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بادشاہ بابر! قومی ٹیم کے کپتان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم بابر کی کپتانی میں کیسی کارکردگی دکھائے گی؟ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ شائقین کرکٹ سے سوال

میلبرن (فوکس نیوز۔ 22 اکتوبر2022ء) بادشاہ بابر! قومی ٹیم کے کپتان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی خصوصی تصویر جاری کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

https://twitter.com/ICC/status/1583797098516021248?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1583797098516021248%7Ctwgr%5Eeb6e8c7fa13e24a67de532c7a2ea6d8b8c48dd00%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-10-22%2Fnews-3326664.html

اس خصوصی طور پر بابر اعظم کو بادشاہ کے روپ میں دکھایا گیا، جبکہ ساتھ میں لکھا گیا “بادشاہ بابر”۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ شائقین کرکٹ سے سوال پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم بابر کی کپتانی میں کیسی کارکردگی دکھائے گی؟۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل اتوار ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی جس کیلئے دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں تاہم میچ کے دن بارش کے خطرے نے شائقین کرکٹ کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی تجسس میں مبتلا کر دیا ،آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے میچ بالکل بھی نہ ہو سکا تو دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا لیکن آسٹریلیا می اس وقت شام کے 7 بج رہے ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کی کوشش ہونی چاہیے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔پاک بھارت میچ ایک بہت بڑا میچ ہوتاہے، دبائووالی صورت حال میں کم غلطیاں کرنے کی کوشش کرینگے ۔کھلاڑی پر عزم اور فارم میں ہیں جو بہترین کھیل پیش کرینگے ۔

دوسری جانب پاک بھارت میچ کے بارش ست متاثر ہونے کے امکانات کے پیش نظر بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر ایک ٹیم نے مکمل بیٹنگ کر لی تو دوسری ٹیم کو کم از کم پانچ اوورز کھیلنے ہوں گے تبھی ڈک ورتھ لوئس قواعد کے ذریعے فاتح ٹیم کا تعین ہو گا۔ڈک ورتھ لوئس میتھڈ ایک ریاضیاتی فارمولا ہے جس کے ذریعے بارش یا خراب لائٹنگ کی وجہ سے متاثر ہونے والے اوورز کا ازالہ کر کے دوسری اننگز کھیلنے والی ٹیم کے لیے ہدف کا دوبارہ تعین کیا جاتا ہے۔
اس کے لیے جن چیزوں کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے وہ یہ کہ کتنے اوورز کا نقصان ہوا ہے اور یہ کہ دوسری ٹیم کے پاس کتنی وکٹیں دستیاب ہیں۔اس کی بنا پر دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے ہدف گھٹ بھی سکتا ہے اور بڑھ بھی سکتا ہے۔تاہم اگر پانچ اوورز بھی نہیں کھیلے گئے تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کا اطلاق نہیں ہو گا اور یہ میچ واش آٹ قرار پائے گا، نتیجتا دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس تقسیم ہو جائیں گے۔
دوسری جانب پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں آئی سی سی کو ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔میچ کے تمام ٹکٹ آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے، بعد ازاں اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں، لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں، اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز تماشائیوں کو واپس کرنا پڑیں گے۔یاد رہے کہ میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا کہ 10 اوورز سے کم کا کھیل ہو۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »