FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بائیڈن انتظامیہ بھی پاکستان کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات چاہتی ہے

صدر بائیڈن کا بیان بےساختہ تھا، امریکی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں، پاکستان کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں،سینیٹر کرس وان ہالن

واشنگٹن(فوکس نیوز، 19اکتوبر 2022) بائیڈن انتظامیہ بھی پاکستان کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات چاہتی ہے۔صدر بائیڈن کا بیان بےساختہ تھا، امریکی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں، پاکستان کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں،سینیٹر کرس وان ہالن ۔تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر سینیٹرکرس وان ہالن نے پاکستان پر امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بھی پاکستان کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات چاہتی ہے۔
سینیٹر کرس وان ہالن نے کہا کہ صدر بائیڈن کا بیان بےساختہ تھا، امریکی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت سے لگتا ہے کہ صدارتی بیان جان بوجھ کر نہیں دیا گیا تھا، پاکستان کے ساتھ مربوط و مستحکم تعلقات کےخواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر دو طرفہ رابطوں میں اضافہ ہوا، اس سلسلے میں پاکستان میں امریکی سفیر سے بھی بات ہوئی۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان کو دی جانے والی ایمرجنسی امداد میں امریکا سب سے آگے رہا، امریکا مسلسل پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے کہ کس طرح مزید مدد کی جا سکتی ہے۔ امریکی سینیٹر وان ہالن نے مزید کہا کہ عمران حکومت گرانے میں امریکی مداخلت کا الزام غلط ہے، انتخابات میں دعویٰ کرنا ایک طرف، لیکن ایسے الزامات میں صداقت نہیں، پچھلی پاکستانی حکومت کے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر صدربائیڈن کو خط لکھا ہے کہ ایگزیکٹوآرڈر (ٹی پی ایس)کے زریعے امریکا میں موجود پاکستانیوں کو عارضی تحفظ کا درجہ دیاجائے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »