رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کی تحقیقات کیخلاف حریم شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں حریم شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہے، ایف آئی اے کو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے وکیل نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا تھا تاہم مذاق میں بنائی گئی ویڈیو پر حریم شاہ معافی مانگ چکی ہیں