FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

عمران خان کے لانگ مارچ اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی

اسلام آباد ( فوکس نیوز ۔ 15 اکتوبر 2022ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے متوقع لانگ مارچ اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی، نوازشریف نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی جب کہ دوران گفتگو ملک کی معاشی اور سیاسی سورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتاتے چلیں کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو صحت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل کیا گیا، آصف علی زرداری کوطبعیت خراب ہونے پر ستائیس ستمبرکو کراچی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے ان کاعلاج کیا، ہسپتال میں قیام کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے اس دوران ڈاکٹر عاصم حسین سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے رہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دیا، سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ آصف زرداری کی انتہائی خراب صحت کی خبریں جھوٹی ہیں اور سابق صدر کی صحت اچھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی تھی، ہسپتال میں سابق صدر کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا، جن کے باعث آصف علی زرداری ایک ماہ سے علیل تھے جب کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کرتا رہا، اس دوران غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »