پولیس اہلکار نے نوجوان لڑکے کو معمولی غلطی پر گولی مارکر قتل کردیا جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے لاش پاکپتن چوک پر رکھ شدید احتجاج کی
پنجاب کے شہر ساہیوال میں مبینہ طور پولیس اہلکار نے نوجوان لڑکے کو معمولی غلطی پر گولی مارکر قتل کردیا جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے لاش پاکپتن چوک پر رکھ شدید احتجاج کیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ مقتول اختر گالہ منڈی کا رہائشی تھا، اختر نے پاکپتن چوک ٹریفک سگنل پر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی تھی، اسی دوران اختر کی موٹر سائیکل نامعلوم پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل سے معمولی ٹکرائی تھی جس کے بعد پولیس اہلکار غصہ میں آگیا اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قصور میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی
بعد ازاں پولیس اہلکار نے نوجوان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور پھعر اس کے سَر اور سینے میں گولیاں مار دیں۔
تحریر جاری ہے