ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
آیف آئی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے 5 ممبران شامل ہوں گے جبکہ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کے ڈائریکٹر ہوں گے
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے3 نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔
آڈیو لیکس سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی