FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سپلائی لائن سے کنکشن لگا کر کروڑوں روپے مالیت کے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف

راولپنڈی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کھوڑ کی سپلائی لائن سے کنکشن لگا کر کروڑوں روپے مالیت کے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے

راولپنڈی: پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کھوڑ کی سپلائی لائن سے کنکشن لگا کر کروڑوں روپے مالیت کے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کے سیکیورٹی عملے نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال میں مقدمہ درج کراتے ہوئے پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کمپنی کے سیکورٹی انچارج حمود الرحمان نے بتایا کہ کمپنی کھوڑ سے کروڈ آئل بذریعہ پائپ لائن اٹک آئل ریفائنری کو سپلائی کرتی ہے۔

سیکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے پائپ لائن سے کروڈ آئل چوری ہورہا تھا جس پر ہم لائن کی نگرانی کررہے تھے، 12 اکتوبر کو شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کا تعاقب کیا تو معلوم ہوا کہ پیلو گاؤں کے قریب ہماری پائپ لائن سے کنکشن لگا کر ایک پلاٹ میں لے جایا گیا تھا اور وہاں سے بظاہر ٹینکر میں پانی بھر فروخت کیا جارہا تھا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »