خبر شامل کرتے ہیں لورالائی بلوچستان سے بیورو چیف میاں محمد طاہر بشیر آرائیں کے مطابق درانی ہاوس میں حاجی سردار محمد درانی کی رہاشگاء پر صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی حکومت مستحکم ہے اور اتحادیوں کے درمیان مکمل اتحاد ہے واتفاق ہے اور کوئی بھی ردوبدل اتحادیوں کے مشاورت سے کیا جائیگا وزارتوں میں ردوبدل کے باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ محض افوائیں ہے ۔کوئی بھی ردوبدل تمام تر اتحادیوں سے مشاورت سے کیجائیگی اور اتحادیوں کے درمیان مکمل ہم ائینگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے پوا صوبہ اور خصوصا لورالائی میں شدید نقصانات ہوئیے ہے اور جانی نقصانات کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات بھی ہوئیے ہے جسکے ازالے کے لئیے حکومت نے جانی نقصانات والے کو نقد دس لاکھ روپے دئیے گئیے ہیں اور مالی نقصانات کے ازالے کے لئیے ہر محکمہ سروے میں مصروف عمل ہے اور جیسے ہی سروے مکمل ہوگی انکے نقصانات کے ازالے کے لئیے بھی اقدامات کئے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد لورالائی کو دیگر اضلاع کی طرح افت زدہ قرار دیگی اس مقصد کے لئیے میرا باقائدہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے بات ہوگئی ہے جن کا جلد باقاعدہ نوٹیفیکشن جارک کردیا جائیگا۔صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے اس موقعہ صحافیوں کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کیلئے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو مزید جدید مشینری فراہم کردی گئی ہے۔ اس قیمتی مشینری سے آپریشن تھیٹر نے نیا روپ دھار لیا ہے 25 لاکھ روپے مالیت کا سرجری بیڈ کے علاوہ لاکھو مالیت کا جدید ترین لائٹ سسٹم، ایک اور ائیر کنڈیشن اور دیگر سامان موجود ہے۔ لورالائی سول ہسپتال میں درجنوں حادثات میں زخمی ہونے والے سینکڑوں زخمیوں کا بروقت آپریشن ہوجانے پر جانیں بچائی جا چکی ہیں اور اب اس میں مزید بہتری آجانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستاں کی حکومت اتحادیوں اور عوام کی منتخب حکومت ہے اور عوام کا موجودہ صوبائی حکومت پر بھر
پور اعتماد ہے اور انشاء اللہ ہم عوام کے اس اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیںگے ۔